بخدمت جناب میاں محمد شہباز شریف صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
آداب
عنوان:- مطالبات اچارٹر آف ڈیمانڈز
جناب عالی! آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دُعا گو ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ موجودہ ہوشربا مہنگائی سے ہر طبقہ ہائے زندگی کے لوگ متاثر ہور ہے ہیں اور بالخصوص سرکاری ملازمین ان حالات میں انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں موجودہ تنخواہوں میں گزارہ کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو ریٹائر منٹ پر ملنے والی مراعات ایک ایک کر کے چھینی جا رہی ہیں جس سے اُن میں مایوسی پھیلنے کے ساتھ ساتھ رنج وغم بھی پایا جاتا ہے۔ اس تناظر میں ہم چند ایک مطالبات چارٹر آف ڈیمانڈ ز کی شکل میں پیش کرنا چاہتے ہیں چونکہ صوبہ پنجاب میں بھی آپ کی ہی حکومت ہے جب آپ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے آپ نے ہمیشہ سرکاری ملازمین پر شفقت کا ہاتھ رکھا تھا آپ پل کا کردار ادا کر کے ملازمین کو ریلیف فراہم کر سکتے ہیں ہمارے موجودہ مسائل کو حل کرنے اور آئندہ سال 26-2025 کے مالی بجٹ میں ہماری تجاویز کی عرضداشت پیش خدمت ہے۔ 1 – 2 دسمبر 2024 کو پنشن مراعات میں کمی کے دو عدد نوٹیفکیشن جاری کیئے گئے ہیں جن پر فی الفور نظر ثانی کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ جاری فرمایا جائے۔ 2- آئندہ مالی سال بجٹ 26-2025 میں پے سکیلز ریوائز کیئے جائیں۔
3 لیوانکشیمنٹ کے پرانے طریقہ کار کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ جاری کیا جائے۔
4۔ سرکاری ملازم کے فوت ہونے کی صورت میں رولز A-17 کے تحت ہوہ یا ایک بچہ سرکاری ملازم بھرتی ہوجاتا تھا جس کو ختم کر دیا گیا ہے اس کی بحالی کے لیے حکومت پنجاب کو مراسلہ جاری کیا جائے۔
5- آئندہ مالی بجٹ 26-2025 میں تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے 200 فیصد کیا جائے۔ 6۔ ہاؤس رینٹ الاؤنس غیر منجمد کر کے موجودہ شرح کے مطابق مہنگائی کے تناسب سے ایڈ جسٹ کیا جائے ۔ 7۔ میڈیکل الاؤنس اور سفری الاؤنسز میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے۔
۔ تنخواہوں پر لاگو ٹیکس کی موجودہ شرح کم کی جائے۔
سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو ختم کرنے کی بجائے پاکستانی شہریوں کو ملازمت دی جائے۔
10 ۔ ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گھر بنانے کے لیے ارزاں نرخوں پر پلاٹ دیئے جائیں اور ہاؤسنگ کالونیاں بنائی جائیں۔