مراسلہ نمبر 2025/2/36-02/PEF/FAS/CIR محترم بیف اسکول مالکان / لائسنسیز
تاریخ: 11 فرورری 2025
عنوان ضروری ہدایات برائے اسکول رقبہ ، مٹی گریڈ نگ اور کمرہ جماعت میں ضروری روشنی
السلام علیکم !
بحوالہ سرکلر نمبر 2025/2067-01/PEF/FAS/CIR بتاریخ 20 جنوری 2025 جس میں تمام پیف اسکول مالکان الائسینسیز کو اسکول کے رتے، ملٹی گریڈ نگ اور کمرہ جماعت میں ضروری روشنی کے بارے میں ہدایات دی گئی تھیں۔ ان ہدایات سے متعلق تمام بیف اسکول مالکان /لائسینسیز کو
درج ذیل ضروری وضاحت دی جارہی ہے:
1 EVS FAS اور NSP اسکول مالکان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایک ماہ کے اندر کم از کم 10 مرلہ عمارت میں اسکول منتقل کریں۔اس ضمن میں پیف اسکول مالکان کی درخواستوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اسکول کو 10 مرلہ کی عمارت میں منتقل کرنے کے لیے مزید 3 ماہ کا وقت دیا جارہا ہے۔ لہذا تمام EVS FAS اور NSP سکولوں میں سے اگر کسی اسکول کی عمارت (مین یاسب کیمپس) کا رقبہ 10 مرلہ سے کم ہے تو وہ 31 مئی 2025 تک اسکول کی عمارت کو کم از کم 10 مرلہ کی عمارت میں لازمی منتقل کر لیں اور اپنے متعلقہ پرو گرام کو بلڈ نگ کی تبدیلی بابت پالیسی کے مطابق بذریعہ ڈاک مطلع کریں۔ تاکہ آپ کے اسکول کی نئی عمارت کا جائزہ لے کر منظوری دی جاسکے۔ 2. پیف اپنے اسکولز میں ایک کمرہ جماعت میں ایک سے زائد جماعتوں ( ملٹی گریڈ نگ ) کو بٹھانے کی اجازت نہیں دیتا۔ تاہم یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ پیف کہ کچھ اسکولز میں ابھی بھی مانٹی گریڈ نگ کی جارہی ہے۔ لہذا تمام پیف اسکول مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اسکولز میں چھٹی سے دسویں (6-10) کی جماعتوں میں ملٹی گریڈ نگ کو فوری طور پر ختم کریں۔
- اسکول کے ایسے کمرہ جماعت جن کا سائز 12×14 ہے ان میں ایک ہفتہ کے اندر 12 واٹ کے کم از کم چار بلب یا کم از کم 48 واٹ کے برابر روشنی کے انتظام کو یقینی بنائیں۔
نوٹ: یادر ہے NSP پروگرام کے چولستان کمیونٹی سکولز اور چولستان موبائل سکولز درج بالا شرائط سے مستثنیٰ ہیں۔
خیر اندیش
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز)
Head Office 52-L, Gulberg, Near Kalma Chowk, Lahore. Ph: 042-99232791-98
Regional Office Rawalpindl H# 2-A, Main Road, Gulzar-e-Qaid, Old Airport Road, Rawalpindi, Ph: 051-5955860
Regional Office Multan 238-B, Model Town, Multan. Ph: 061-6216399